اسلام آباد ، 08 اکتوبر (اے پی پی ): معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ نے جمعہ کو یہاں میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات پر تاریخی سبسڈی کی فراہمی سے کسان کو 380 ارب روپے زائد ملے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رواں سیزن کے دوران کپاس ساڑھے 9 سے دس ملین گانٹھیں حاصل ہونے کے امکانات ہیں جو گزشتہ سال سے چار ملین گانٹھیں زیادہ تھیں ، کپاس کی پیداوارزیادہ ہونے سے کسان کو بہتر ریٹ مل رہا ہے ہم نے سیڈ، کھاد اور وائٹ فلائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سبسڈی دی، کپاس کی 5 ہزار سپورٹ پرائس ہم نے مقرر کی،انہوں نے کہاکہ اس سال فی ایکڑ کپاس کی فصل میں اضافہ ہوا،اس سے کسان کو 380 ارب روپے زائد مل رہے ہیں۔
جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ ٹیکسٹائل کی ویلیو ایڈیشن کی شکل میں کپاس کی صورت 1200 ارب اضافی ملے گا، انہوں نے کہاکہ کپاس کی برآمدادت کو 25 ارب ڈالر تک لیکر جانا ہے، انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت اس وقت بڑا ایشو ہے،اس سال تقریبا 100 ملین ٹن گنا پیدا ہوگا،بیج لگا کر بھی 9 ملین ٹن چینی پیدا ہوگی،چینی کی 6.5 ملین ٹن سے کم ہماری اپنی کھپت ہے، چینی کے 120 دن کے ذخائر ہمارے پاس بن جائیں گے، ، انہوں نے کہاکہ مکئی 10 ملین ٹن پیداوار متوقع ہے جو گزشتہ سال 8 ملین ٹن تھا،ربیع سیزن کے دوران گندم گزشتہ سال 27.5 ملین ٹن پیداوار تھی اب 30 ملین ٹن کا ہدف رکھا ہے،پانچ فیصد سالانہ کے حساب سے ہم گندم کی پیداوار بڑھائیں گے۔











