تمام مذاہب کو انسانیت کے احترام کے لیے کھڑا ہونا ہو گا ؛پارلیمانی سیکرٹری شنیلا روتھ

19

لاہور، 28 اکتوبر ( اے پی پی ):پارلیمانی سیکرٹری   شنیلا روتھ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مذاہب کو انسانیت کے احترام کے لیے کھڑا ہونا ہو گا، وہ قومیں کبھی آگے نہیں بڑھتیں جن میں یکجہتی نہ ہو،میرا ایمان ہے کہ تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بہت سے مسائل درپیش ہیں پر مشترکہ لائحہ عمل سے ان مسائل سے نکلا جا سکتا ہے، حکومت نے باہمی اشتراک سے تمام مسائل پر قابو پایا  ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج تک  کسی بھی اقلیت کو قومیت کی بنیاد پر نشانہ نہیں بنایا گیا، تمام مذاہبِ شرف انسانیت کی بات کرتے ہیں۔