پاراچنار ,19 اکتوبر (اے پی پی ):ضلع کرم کے علاقہ بگن پاڑہ چمکنی صدہ اور دیگر علاقوں میں جشن میلاد کے موقع پر منعقیدہ میلاد جلسوں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا رسول خدا کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ان کے نقش قدم پر چل کر ہی ھم سارے مسائیل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں علمائے کرام نے اس موقع پر غیر مسلم قوتوں کی سازشوں کے مقابلے میں متحد ہونے کی اپیل کی علما ء نے نبی آخر زمان کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔











