جلال پورپیروالا: آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

84

جلالپورپیروالا،19 اکتوبر ( اےپی پی): جلال پورپیروالہ میں آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ عیدمیلادالنبی کا مرکزی جلوس میاں شعیب حسن قادری کی قیادت میں چوک کمہاراں سے نکالا گیا ۔ ریلی میں میاں شعیب حسن قادری، علامہ محبوب ہاشمی و دیگر علماء نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان مبارکہ اور حسن اخلاق پر روشنی ڈالی مقررین نے آج کی دن کی اہمیت بارے جلوس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا ،مزید براں جلال پور میں اہل تشیع مسلک سمیت تمام  مسالک کے علماء کی قیادت میں نبی کے یوم ولادت کے دن جلوس نکالے گئے جبکہ مدارس، سکولوں اور کالجز میں بھی نبی کی ولادت کی خوشی میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام مسالک کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، عیدمیلادالنبی کا مرکزی جلوس چوک فوارہ پر اختتام پذیر ہوا جبکہ مقامی پولیس کی جانب سے تمام جلوسوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور سخت نگرانی کی گئی ۔