کراچی۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺۖ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور آپ ۖ ؐ کی سیرت مبارکہ پر عمل کرکے ہم اپنی زندگی کو کامیابیوں اور کامرانیوں سے منور کرسکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے حضرت محمدؐ ۖ کے یوم ولادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج حضرت محؐمد ۖ کی ولادت کے موقع پر میں سندھ کے لوگوں، پاکستانی عوام اور تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے آپ ۖؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمتہ للعالمینؐ بنا کر بھیجا جو بروز قیامت ہماری سفارش کریں گے۔حضور پاک ؐۖکی ولادت عالم اسلام اور تمام انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیﷺ ۖکی سیرت انسانیت کیلئے شفقت، محبت اور مساوات کا درس دیتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جشن عید میلادالنبیﷺ ۖ منانے کے ساتھ ہمیں حضور پاک ۖؐکی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان اور تمام امت مسلمہ کو خاص طور پر کورونا کی پھیلی وبا سے نجات دلائے اور ساتھ ساتھ ہمارے ملک کی مشکلات کو آسان فرما دے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن آپ ۖ ؐکے اسوہ حسنہ کی عظیم برکت سے اللہ پاک کی بارگاہ میں یہ دعا کریں اللہ پاک ہمارے خاندان ، دوستوں ، ملک میں رہنے والوں اور تمام امت مسلمہ کی عبادتیں قبول و مقبول فرمائے ، آپ ۖ ؐسے ہماری عقیدت و محبت کو قبول فرما ئے اور آپؐ ۖکے وسیلے سے ہم سب کی مشکلات دورفرمادے ، ہمارے گناہ معاف فرما دے ، اس محفل میں جو بھی عبادات ہوں گی جو بھی مجالس یا جلوس نکالے جائیں گے آپ ۖ ؐکے توسط سے اللہ پاک سب کی نیک خواہشات پوری فرمائے ۔ دریں اثنا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آج حضرت محمؐد ۖ کی یوم ولادت کے موقع پر جشن عید میلادالنبی ﷺۖکے جلوس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ناصر شاہ، سعید غنی ، ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی بھی ساتھ تھے۔ وزیراعلی سندھ کے پہنچنے پر مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماں اور انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا۔











