حکومتی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی زیر انتظام رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد

115

ایبٹ آباد،19 اکتوبر ( اےپی پی): ضلع ایبٹ آباد میں عید میلادالنبیﷺ انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی گئی جہاں مختلف مقامات پرتقاریب اور ریلیوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایات پرسب سے بڑا پروگرام  ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ختم نبوت اور مسلما نو ں کی ذمہ دا ریا ں اور تعلیم نبو ی ﷺ کی رو شنی کے عنوا ن سے ایک کا نفرس منعقد ہو ئی جہاں ضلع بھر سے علمائے اکرام اور مرد وخواتین نعت خوان نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔پروگرام میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی افسران اورشہریوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علمائے اکرام نے سیرت نبوی ﷺ کے حوالے سے درس دیا جبکہ نعت خوانوں نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔