دھرنا دینے والے غصے کو قابو میں رکھیں پاکستان ہے تو ہم ہیں؛علامہ ناصر مدنی

15

لاہور، 28 اکتوبر ( اے پی پی ): علامہ ناصر مدنی نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والے غصے کو قابو میں رکھیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنانے کے لیے تمام قومیتوں نے اپنا اپنا حصہ ڈالا اور سب نے پاکستان کو ووٹ ڈالا ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کا احترام سب سے پہلے ضروری ہے امن سے ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں۔