سکھر،15 اکتوبر (اے پی پی):دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پرچیئرمین نادرا محمد طارق ملک کی ہدایت پر ڈی جی نادرا کرنل (ر)سہیل محمود کی زیر نگرانی خواتین کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے اورخواتین کے شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق شکایات کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، جس میں نادرا سکھر دیجن کے مختلف شہروں سے آئی ہوئی خواتین نے اپنے مسائل بیان کیے جن کے فوری ازالے کے لئے احکامات جاری کیے گئے۔
اس موقع پر خواتین کی اکثریت نے کھلی کچہری کے انعقاد کو عوامی مسائل کے حل کی طرف ایک خوش آئندہ اقدام قرار دیا۔











