ملتان،15اکتوبر(اے پی پی):سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے نابینا بچوں میں سفید چھڑیاں تقسیم کیں اور ڈپٹی کمشنر نے سپیشل بچوں کیلئے سپورٹس فیسٹول کرانے کا اعلان بھی کیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ کو مڈل سے ہائی کا درجہ دیا جائے گا اور کہا سپیشل بچوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور کہا کہ جسمانی معذوری کے باوجود تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو سلام پیش کرتے ہیں،سپیشل ایجوکیشن کے تمام اداروں کو مکمل فعال کرینگے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں ماجد نے استقبالیہ پیش کیا











