سکھر،05اکتوبر(اے پی پی):کسٹم انٹلی جنس ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے سپرینٹنڈنٹ علی احمد تالپور کی سربراہی میں جیکب آباد کے قریب شنبے شاہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے ایک ٹرالر کو روک کر اس میں رکھے گئے کنٹینر میں سے کروڑوں روپے مالیت کی انڈین و چائینیز جیولری برآمد کرلی ہے اور ایک ملزم محمد اسماعیل کو گرفتارکرلیا۔
اس سلسلے میں رابطے پر سپرینٹنڈنٹ کسٹم انٹلی جنس سکھر علی احمد تالپور نے بتایا کہ یہ کاروائی ڈائریکٹر کسٹم انٹلی جنس حیدرآباد سلیم احمد میمن کی خصوصی ہدایات پر کی گئی ہے برآمد شدہ جیولری کی مالیت دس کروڑروپےسےزائد ہےیہ جیولری کنٹینر میں رکھے گئے کارٹنز میں چھپائی گئی تھی جوکوئٹہ سے کراچی لےجائی جانی تھی۔











