ملتان، 5 اکتوبر (اے پی پی ):اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر انتظام چائلڈ پروٹیکشن سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس دوران بچوں کو استاد کی عظمت اور وقار کے بارے بتایا گیا۔
بچوں نے اپنے اساتذہ کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا اور اپنے اساتذہ فرح ناز، محمد ریاض، رومان ارشد، اور محمد رمیض کو اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے پھول اور کارڈز بھی دئیے۔
چائلڈ پروٹیکشن سکول میں 60 کے قریب لاوارث بے آسرا بچے زیر تعلیم ہیں، بچوں کو ادارے کی جانب سے اچھی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی مناسب تربیت بھی کی جارہی ہے ۔











