سکھر؛ پابندی کے باوجود پلاسٹک بیگز کا استعمال جاری، آلودگی پھیلنے لگی

25

سکھر،06اکتوبر(اے پی پی ):  پابندی کے باوجود پلاسٹک بیگز کا استعمال جاری ہے ،جس کے باعث آلودگی پھیل رہی ہے اور نکاسی آب کا نظام بھی مفلوج ہونے لگا ہے۔

 شہرمیں ایک سال قبل پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی تھی تاہم پلاسٹک شاپر کا استعمال رک نہیں سکا ہے اور ان کا استعمال ابھی تک جاری ہے جس کی وجہ سے شہرمیں آلودگی پھیلنے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کا نظام بھی متاثر ہورہا ہے، استعمال شدہ پلاسٹک بیگز نالیوں اور کچرے میں پھینکی جا رہی ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے چند ماہ بیگز کے استعمال کے خلاف مہم چلائی تھی اس کے بعد وہ خاموش ہوگئی اور ان بیگز کا استعمال دوبارہ تیزی سے شروع ہوگیا۔ شہرکی سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے۔