اوکاڑہ میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری،200سے زائد موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسین لگا رہی ہیں

71

اوکاڑہ،06اکتوبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ گورنمنٹ پلان کے مطابق کورونا کی ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور محکمہ صحت کی طرف سے 200سے زائد موبائل ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر25 سے 30 ہزارافراد کو ان کے گھر گھر جاکر ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ویکسین لگا رہی ہیں۔

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر  کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے اے پی پی سےانٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے   ضلع اوکاڑہ کے19 لاکھ افراد کی کرونا ویکسینیشن کا ٹارگٹ دیا گیا، بعد میں بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کی وجہ سے  تعداد تقریباً 22 لاکھ ہوگئی ہے اور ہم انشاءاللہ 30 اکتوبر سے قبل عوام کے تعاون سے ٹارگٹ پورا کریں گے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے عوام کو پیغام دیا کہ  اپنی قیمتی جان کی حفاظت کے لئے کرونا کی ویکسینیشن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔