سکھر: سندھ میں ایجوکیشن بورڈز کے ملازمین نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر احتجاجی تحریک شروع کردی ،تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی ریلی

34

سکھر۔25اکتوبر(اے پی پی ) سندھ ایجوکیشن بورڈ کے ملازمین نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر احتجاجی تحریک شروع کردی اس سلسلے میں لاڑکانہ،کراچی،حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر میں تعلیمی بورڈ کے ملازمین نے کام چھوڑ کر احتجاج کیا ،انہوں نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج روکنے کابھی اعلان کیا ہے جس کے باعث مارک شیٹ اور دیگر سرٹیفیکیٹ لینے والے سینکڑوں طلبہ رل گئے ہیں۔

 سندھ ایجوکیشن بورڈ کمیٹی کے زیر اہتمام تعلیمی بورڈ سکھر کے ملازمین نے کام چھوڑ احتجاجی ریلی نکالی اور دفتر کے باہر سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ، ملازمین کے حقوق غصب کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی کے دوران ملازمین نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ریلی کی قیادت تعلیمی بورڈ سکھر اور سندھ ایجوکیشن بورڈ کمیٹی کے رہنما عدالفتح مہر ،ظفر اللہ لاشاری،غلام مرتضی،بچل پیرزادہ و دیگر کررہے تھے۔