صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا مختلف ویکسی نیشن سنٹرزکا دورہ،عملہ اور عوام سے گفتگو کی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا

19

لاہور 2 اکتوبر(اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے انتخابی حلقے میں واقع مختلف ویکسی نیشن سنٹرز کا ہنگامی دورہ کیا انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انھیں تسلی بخش قرار دیا عملے اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکتوبر سے حکومتی اور انتظامی سطح پر کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے مزید سختی کا آغاز کر دیا گیا ہے اب ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو بچنے کی راہ نہیں ملے گی۔ قبل ازیں ویکسی نیشن سنٹرزپرمعصوم بچوں نے وزیر صحت کو گلدستے پیش کئے اور پھولوں کی پتیوں سے ان کا استقبال کیاڈاکٹریاسمین راشدنے مختلف ویکسی نیشن سنٹرزکا دورہ کرکے ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیااور عملہ سے ملاقات کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مختلف ویکسی نیشن سنٹرزکے دورہ کے دوران انتظامات کوتسلی بخش قراردیا۔ وزیرصحت کا کہنا تھا کہ عوام دلجمعی سے تعاون کریں تاکہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں انھوں کہا کہ انتظامیہ اور ہم سب باہم مل جل کر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کوروناکی گھرگھرویکسی نیشن مہم کو بھی کامیاب بنارہے ہیں حکومت یہ ویکسین بالکل مفت اور انتہائی معیاری لگارہی ہےحکومت پنجاب زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرنے کی کوشش کررہی ہےپنجاب کی مکمل آبادی کو ویکسینیٹ کرکے کوروناکو شکست دیں گےپنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر 7لاکھ سے زائدافرادکو کوروناویکسین لگائی جارہی ہے۔