ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن

23

 

ملتان،04 اکتوبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن،چکن سمیت مہنگی اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر 6 گراں فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے چھاپے مارے پرائس اور کنٹرول ایکٹ کے تحت 10 سے زائد مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ قیمتوں میں استحکام کیلئے کمیشن مافیا کو نکیل ڈالیں گے اور کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گراں فروشی روکنے کیلئے مکمل اختیارات دیئے ہیں اور  کہا کہ ہول سیل پوائنٹس پر اعلیٰ معیار کی اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں۔