لاہور،14اکتوبر (اے پی پی):این سی او سی کی ہدایت پر کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر عمر یار چٹھہ کی زیر نگرانی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں اور غیر ویکسین شدہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔لاہور کے تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی تحصیلوں میں آپریشن کر رہے ہیں اور شہریوں کے کورونا سرٹیفکیٹس کو چیک کیا جا رہا ہے ۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کو چیک کیا جس رہا ہے اور ڈی ایچ اے فیز فائیو میں واقع ڈومینو پیزا، ایچ آر مارکیٹنگ آفس، سیکنڈ کپ، رومیسا بیوٹی بار اور ہیلتھ فارمیسی کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لاہور میں دھیرے دھیرے کورونا کنٹرول ہو رہا ہے مگر ابھی سختی سے این سی او سی کی ہدایت پر عمل درآمد کی ضروت ہے چنانچہ کورونا وبا پر مکمل قابو پانے تک ضلعی انتظامیہ لاہور کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن جاری رہے گا۔