لاہور،06 اکتوبر (اے پی پی): محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیراہتمام حضرت میاں میر ؒ لاہور کے سالانہ غسل مبارک کے موقع پرصوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید حضرت سعید الحسن شاہ نے سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید،ڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری،منیجر اوقاف،کمیٹی کے ممبران اور غیر ملکی دانشوروں کے ہمراہ حضرت میاں میر بالا پیرکے مزار مبارک کو خالص عرق گلاب سے غسل دیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک کی تلاوت اور نعت پڑھی۔
سید سعید الحسن شاہ نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل تھی،صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیااور معاشرتی تحفظات اور سوشل سیکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ د ہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے











