مری، 28 اکتوبر(اے پی پی):مری یوم سیاہ کشمیر کے موقع پربھارت کے بےجاتسلط اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ملک بھر کی طرح مری آرٹ کونسل کے زیر اہتمام پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مقررین نے کہاکہ پاکستا ن کا بچہ بچہ کشمیری یھائیوں کے ساتھ کھڑاہےاور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے خلاف یوم سیاہ منایا جارہاہے اور کشمییر کی تاریخ اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی ہر فرد اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔