مظفرگڑھ ، 5 اکتوبر(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،ایک ہزار 20 لیٹر ملاوٹ زدہ دودھ تلف کردیا گیا۔
ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی سوانہ کے مطابق کارروائی تحصیل کوٹ ادو میں عیسن روڈ پر ملک کولیکشن پر کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ لیکٹوسکین ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی اور دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی بھی پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کلیکشن والوں کو دودھ کے معیار کو بہتر کےلیے وارننگ نوٹس جاری کردیا گیا ہے، دودھ ایک بنیادی غذاء ہے اس میں ملاوٹ کرنے والا مجرم ہے جبکہ ملاوٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔











