ملتان،05 اکتوبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں کورونا ایس او پیز کا سختی سے نفاذ،میٹرو بس سروس،ویڈا اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ میں کورونا سرٹیفکیٹ کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے 37 مسافروں کو آف روڈ کرکے کورونا ویکسین سینٹر بجھوادیا۔
سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا ڈپٹی کمشنر نے 100 فی صد مسافروں کی ویکسین یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ہے اور کہا کہ 30 سمتبر سے تمام ٹرانسپورٹ سروسز پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے رانا محسن نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔











