معذور افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،پبلک سیکٹر میں 7540 اور پرائیویٹ میں 7949 معذور افرادکو روزگار دلو چکے ہیں ؛ صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری

44

لاہور، 15 ا کتوبر (اے پی پی ): صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سید یاور عباس بخاری نے لاہور پریس کلب میں سپیشل افراد سے متعلق نئے جامع قانون کی تیاری اور دیگر حکومتی اقدامات سے متعلق نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ  معذور افراد کیلئے  1981 کیبعد  تحریک انصاف کی  حکومت  نے  پہلی مرتبہ  قانون سازی  کی  جسکو لاہور  ہا ئیکورٹ  نے  بھی سراہا ہے، تمام  اداروں  میں  معذوروں   کیلئے  3 فیصد کوٹہ مقرر  کر  دیا ہے  جو ماضی  میں  ایک  فیصد تھا ، معذور افراد کو اپنے پاؤں  پر کھڑا کرنے  کیلئے  اقدامات   کر رہے  ہیں ،پبلک  سیکٹر میں  7540 اور پرائیویٹ میں  7949 معذور  افرادکو  روزگار دلو چکے ہیں ،  گوجرانوالہ  سے   گھر  بیٹھے  معذوری  سرٹیفیکیٹ پائلٹ پروجیکٹ  شروع کر رہے ہیں ، معذور  افراد کیساتھ  ظلم  کرنیوالوں  کو   ایک سے   پانچ  لاکھ  روپے  جرمانہ اور 6 ماہ  سے  5 سال  تک  کی  قید کا سامنا کرنا   پڑیگا،پنجاب  حکومت  نے ہر ضلع  کیلئے  5 سے  25 ارب روپے  تک  کا  ترقیاتی  پیکچ  دیا،  پسماندہ  علاقوں  کی  ترقی   انقلاب  کا پیش خیمہ  ہے ۔