اسلام آباد، 26 اکتوبر (اے پی پی ):بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اتوار کے روز مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔جعلی مقابلے میں شہید ایک نوجوان ضیاء مصطفی جنوری 2003ء سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظر بند تھا، اسے مینڈھر ضلع پونچھ میں جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ دوسرے شہید ہونے والے شہری کی شناخت ایک مزدور شاہد احمد کے نام سے ہوئی ہے جسے گولی مار کر شوپیاں میں شہید کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ، رواں ماہ اب تک 20 سے زائد کشمیری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔