ملتان؛ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا سبزی منڈی کا دورہ ، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ اور نیلامی چیک کی

17

ملتان، 24 اکتوبر (اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے چھٹی کے روز اچانک سبزی منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کے نرخ اور نیلامی چیک کی اور

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ دی۔

 ڈپٹی کمشنر نے آلو، ٹماٹر اور پھولوں کی اپنی نگرانی میں نیلامی کرائی ۔انہوں نے کہا شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے منڈیوں سے سستی سپلائی جاری ہے ، مہنگائی کے اثرات سے عام آدمی کو محفوظ رکھنے کیلئے سخت اقدامات پر عمل پیرا ہیں ۔

 ڈپٹی کمشنر  نے کہا چینی کی 90 روپے کلو فراہمی کیلئے موبائل پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں ، ہول سیل پوائنٹس کے ریٹس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔