ملتان،03اکتوبر(اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انیس علی ہاشمی نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کادورہ کیا۔ جن کا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل(ایڈمن) پنجاب ملتان اظہر سلیم کملانہ نے لاءافسران اور سٹاف ممبران کے ہمراہ استقبال کیا جبکہ پولیس دستہ نے سلامی پیش کی اور سٹاف ممبران کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔
اس موقع پر ملتان بنچ میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انیس علی ہاشمی نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ہائی کورٹ ملتان بنچ میں موجودگورنمنٹ کے متعلقہ کیسز کے مختلف اہم امور پر لاءافسران کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔انہوں نے کہ کہ حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیسز کولڑا جائے اور مختلف محکمہ جات کو فوری انصاف فراہم کیا جائے، سالہاسال سے زیرالتواءکیسز کوعدالت عالیہ سے نمٹوایاجائے اور کوشش کی جائے کہ سرکاری زمینوں پرقابض افرادکے سٹے آرڈر ختم کرواکرزمین محکمہ جات کے حوالے کروائی جائے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انیس علی ہاشمی نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ ایڈوکیٹس کی خالی سیٹوں کوملتان اوربہاولپورمیں فل کی جائیں گی۔انہوں نے سٹاف ممبران سے بھی ملاقات کی جس میں دفتر کی نئی بلڈنگ کی تعمیر، سٹاف کی قلت، تنخواہوں میں اضافہ اور دوسرے امور پر بھی بات ہوئی۔انہوں نے حکومت پنجاب سے ذاتی طور پراس ایجنڈے کو لے جا کر جلد از جلد تکمیل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل پنجاب ملتان محمد اورنگزیب خان، میاں محمد شاہد ریاض ،محمد ایوب بزدار ،عزیزالرحمن خان ، احمد ندیم گہلا ،ملک شوکت محمود ماڑھا، وسیم الدین ممتاز ،ملک الطاف حسین راں ،حاجی دلبر خان مہار، وسیم الدین ممتاز ، مہر محمد امتیاز حسین مرالی، شہزادہ خوش بخت خان، شہر یار احسن محبوب صاحبان اور سید شفقت حسین بخاری آفس انچارج ہمراہ ودیگر سٹاف ممبران شریک تھے۔











