وزیر اعظم عمران خان کا ریاست مدینہ کے قیام کا مشن پورا ہوگا ؛ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

21

لاہور، 03 اکتوبر(اے پی پی): گورنر   پنجاب چوہدری محمدسرور  نے کہا  ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ریاست مدینہ کے قیام کا مشن پورا ہوگا، عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانا حکومت کی اولین تر جیح ہے، حکومت کر پشن ظلم اور ناانصافی کے خاتمے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے جبکہ  ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کاکر یڈ ٹ بھی وزیر اعظم کو جاتا ہے۔

اتوار کو یہاں جلا ل الدین رومی، سید عظمت شاہ اور بزنس کمیونٹی کے نمائندگان سے ملاقات میں  ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین ہر اچھے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ   پاکستان کی معاشی میدان میں کامیابیوں کو آج  تمام عالمی ادارے تسلیم کر رہے ہیں۔

گور نر   پنجاب  نے کہا کہ موجودہ حکومت چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے ،حکومت کے سوشل پروٹیکشن پروگرام کے بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ہماری انڈسٹری، زراعت اور خدمات کے شعبے بہتر ہو رہے ہیں۔