ملتان،15 اکتوبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر بھرپور کریک ڈاؤن،اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 37 دکانیں سیل کرکے مقدمات درج کرادیئے ہیں۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 دکاندار بھی گرفتار کر لئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں لاک ڈاون پر عملدرآمد جاری ہے۔
اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے ممتاز آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کیں، انہوں نے کہا این سی او سی کی گائیڈ لائینز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا، تاجر برادری لاک ڈاون کے حوالے سے بھرپور تعاون کرے











