ملتان، 02 اکتوبر (اے پی پی ): وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب غلہ منڈی میں بھی ہول سیل پوائنٹ قائم کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے غلہ منڈی میں ہول سیل پوائنٹ کا افتتاح کیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ غلہ منڈی میں عوام کی سہولت کیلئے آٹا ،چینی ،گھی اور دالوں سمیت اشیاء خوردونوش کی سستے ریٹس پر فراہمی شروع کردی گئی ہے جہاں ہر شہری سستے ریٹس اعلی معیار کی اشیاء خوردونوش خرید سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے اس مقصد کے حصول کیلئےضلع میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔
عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ ہول سیل پوائنٹس کا مقصد عام مارکیٹ میں قمیتوں کو مستحکم رکھنا ہے اگلے مرحلے میں مزید ہول سیل پوائنٹس بھی قائم کرینگے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ بھی دی۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز بھی انکے ہمراہ تھے۔











