ملتان؛ ڈی اے انتظامیہ کی طرف سےکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی

18

ملتان، 27 اکتوبر (اے پی پی ):ایم ڈی اے انتظامیہ کی طرف سےکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یوم سیاہ کے موقع پر ایم ڈی  اے ہیڈ آ فس سے ایم ڈی اے چوک تک  ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدلجبار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عارف ضیاء نےکی۔ ریلی میں ایم ڈی اے کے ملازمین  نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے کشمیر کے جھنڈے اور بینر اٹھائے ہوئے تھے اور انہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔

اس موقع چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدلجبار  نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی شہ رگ ہے،  کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کی جدو جہد میں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہندوستان کی طرف سے کشمیری  بھائیوں پر کئے جانے والے ظلم  و ستم  کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔  پاکستانی قوم ہر فورم پر کشمیر کے لئے آ واز بلند کرتی رہے گی اور آزادی تک یہ جدو جہدجاری رہے گی۔