ملتان،28 اکتوبر(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں دانش سکول وہاڑی سے ملحقہ سڑک کی 14 کروڑ 50 لاکھ کی تعمیر منظور کر لی گئی ہے جبکہ وہاڑی چک 405,407,409 کی 7 کروڑ 64 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی منظوری دے دی گئی اور کوٹ برکت علی تا تلمبہ روڈ لنک روڈ کی 5 کروڑ 99 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر و مرمت کی منظوری بھی دی گئی ہے اور کھوکراں باد تا حلیم شاہ سڑک کی 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی گئی ہے۔ظفراللہ چوک خانیوال اطراف کی سڑک کی 11 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی گئی۔
کمشنر نے تمام سکیموں کی بروقت تکمیل کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیموں کی تکمیل میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔ ڈی سی وہاڑی مبین الہی نے ویڈیو لنک پر بریفنگ دی۔ قائم مقام ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ ملتان ڈویژن عرفان انجم، متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔