ملتان، 27 اکتوبر (اے پی پی): 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس کیجانب سے کچہری روڈ پر ریلی نکالی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران غلزئی نے بھی ریلی میں شرکت کی ، شرکاء نے کشمیر کے جھنڈے اور یوم سیاہ کے حوالے سے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
ریلی سے خطاب میں جلیل عمران غلزئی نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حمایت جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک جاری رہے گی۔
سی ٹی او جلیل عمران غلزئی نے کہا کہ قابض بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔