ملتان؛  یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ہاؤسنگ، اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کیجانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

12

ملتان، 27 اکتوبر (اے پی پی):  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یوم سیاہ کے موقع پر ہاؤسنگ، اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کیجانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ آصف رؤف نے کی۔ ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ کے دیگر آفیسران میں ڈپٹی سیکرٹری ملک محمد سمیع، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل زاہد اقبال، ملک محمد اقبال، احمد فراز، سیکشن آفیسرز اور اکاؤنٹس آفیسرز سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

                اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ آصف رؤف نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی حق خودارادیت کے لئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہندوستان کے ظلم اوربربریت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔