ملتان: ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا چھٹی کے روز اچانک سبزی منڈی کا دورہ

51

ملتان، 17 اکتوبر ( اےپی پی):  حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منڈیوں کی سپلائی چین کی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے چھٹی کے روز اچانک سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کے ہمراہ ٹماٹر،مرچوں اور پھلوں کی نیلامی کی چیکنگ کی۔ڈپٹی کمشنر نے کسان کارنر،ہول سیل پوائنٹ پر بھی نرخوں کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کرکے انکی رائے جانی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے اس موقع پر  پرائس میکنزم پر بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔چینی ،آٹا اور اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخوں پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے تاکہ عام شہری کا ریلیف مل سکے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ منڈیوں کی مانیٹرنگ کا مقصد عام مارکیٹ میں نرخ کنٹرول کرنا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو بتایا کہ ہول سیل پوائنٹس پر اعلی معیار کی سبزیاں اور پھل دستیاب ہیں جبکہ ضلع کے 19 سے زائد شاپنگ مالز میں ڈی سی کاؤنٹرز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔