وزیراعظم عمران خان سے وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین کی ملاقات

17

اسلام آباد، 28 اکتوبر(اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان سے وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین  نے  جمعرات کو  یہاں  ملاقات کی  ہے ، ملاقات میں خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں (SOEs) کی نجکاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کو خسارے میں چلنے والے سرکاری یونٹس کی نجکاری کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل سے زیادہ سے زیادہ مخصولات حاصل کرنے کے لیے نہ صرف یونٹس کی فروخت بلکہ ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔