وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی کی ملاقات

51

اسلام آباد،15اکتوبر  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب میں زراعت کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات،ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان اور کسان کارڈ کے مثبت اثرات پر بات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ متعلقہ حلقہ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

  ملاقات میں معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی شریک ہوئے۔