زرعی تحقیق، جدید تکنیکی طریقے اپنا کر زرعی پیداوار بڑھائیں گے؛وزیر اعظم عمران خان

39

اسلام آباد،15اکتوبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران  خان نے جمعہ کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کاشتکاروں کے لیے مخصوص “کسان پورٹل”کے اجرا  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی تحقیق، جدید تکنیکی طریقے اپنا کر زرعی  پیداوار بڑھائیں گے، جب تک تحقیق نہیں کریں گے اور بیجوں پر تحقیق نہیں ہو تی تو پیداوار کیسے بڑھے گی۔ پہلی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بہت تحقیق ہوتی تھی اور اس کا بڑا معیار تھا۔ جیسے جیسے تحقیق پر فنڈز خرچ کرنا کم کئے گئے تو تحقیق ختم ہی ہو کر رہ گئی ۔ دنیا میں جو ممالک تحقیق پر اخراجات کرتے ہیں ان کی پیداوار ہم سے بہت زیادہ ہے۔