وہاڑی،03 اکتوبر(اے پی پی ):حضرت امام حسین رضی الللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے موقع پر مرکزی جلوس امام بارگاہ وہاڑی سفارت زینبیہ سے روانہ ہو گیا، جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔پولیس کی جانب سے جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا ایک بجے بلدیہ چوک وہاڑی پہنچے گاجہاں نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔مرکزی جلوس میں مرد و خواتین سمیت بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔











