گھوٹکی ؛قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا ، ہزاروں لیٹر سرسوں کا تیل ضائع

39

گھوٹکی،03 اکتوبر(اے پی پی ): قومی شاہراہ پر سرسوں  کے  تیل سے  بھرا آئل ٹینکرالٹ گیا، حادثہ بائی پاس میرپور ماتھیلو کے مقام پر پیش آیا ،  آئل ٹینکر الٹنے  کی اطلاع پر مقامی لوگ تیل اٹھانے  کیلئے  گھر سے بالٹیاں ،ڈرم،کولر اور دیگر برتن لے کر آئے  اور پولیس کی موجودگی میں تیل برتنوں میں آٹھاتے رہے۔

 حادثے کے بعد پولیس نے سندھ سے پنجاب جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیئے بند کر دیا اور مقامی لوگوں کو جائے حادثے سے دور کر دیا ، آئل ٹینکر سندھ سے پنجاب کی طرف جا رہا تھا جس میں ہزاروں لیٹر سرسوں کا تیل موجود تھا اور جو کہ حادثے کے بعد سڑک پر ضائع ہو گیا۔