لاہور،23 اکتوبر (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف کرکٹ میچ امن کی خواہش سے کھیلے گا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،دونوں ہی اچھی ٹیمیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایک میچ تو کیا پاکستان ورلڈ کپ جیتے ،خوب مقابلہ کرے اور اصل جیت کرکٹ اور امن کی ہو، ہم چاہتے ہیں کہ پاک بھارت مقابلہ کھیلوں کے میدان میں ہو اور امن کی جیت ہو گی۔