عارف والا میں بیت المال کے ذریعے 320 معذور اور مستحق افراد میں 16 لاکھ روپے کی امداد تقسیم کی جارہی ہے؛ صوبائی وزیر  اختر ملک

31

عارف والا،23 اکتوبر(اے پی پی ): صوبائی وزیر برائے توانائی محمداختر ملک نے کہا کہ مستحق افراد کی مشکلات کو آسان بنانے کیلئے پنجاب بیت المال کے زریعے مالی معاونت ہورہی ہے جبکہ  ضلع بھر میں 320 معذور اور مستحق افراد میں 16 لاکھ روپے کی امداد تقسیم کی جارہی ہے، حکومت مستحق افراد کو تنہا کبھی نہیں چھوڑے گی، مہنگائی پر حکومت بہت جلد قابو پا لے گی۔

 ان خیالات کااظہارانہوں نے بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

تقریب میں چیئرمین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں بہت جلد ریڑھی روزگار پروگرام متعارف کروانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 اس موقع پر چیئرمین بیت المال ضلع پاکپتن علی عمران رتھ، ڈپٹ کمشنر احمرسہیل کیفی، ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم، پاکستان تحریک انصاف کے ضلع صدر خان امیر حمزہ رتھ ودیگر بھی موجود تھے۔

 آخر میں مستحق افراد میں امدادی چیکس، نادار بچیوں میں جہیز فنڈ،سلائی مشینیں اور پچیس معذور  افراد میں وہیل چیئرز بھی تقسیم کیں گئیں۔