پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا اہتمام

21

ملتان، 28 اکتوبر (اے پی پی): پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، سی ٹی او جلیل عمران خان اور چیئرمین پی ایچ اے نے پودے لگائے۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کہا کہ شجر کاری کے فروغ کے لیے طالب علموں میں بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری سے ماحول کو سازگار بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے تمام افراد کو مل کر کام  کرنا ہوگا۔

 سی ٹی او جلیل عمران نے کہا کہ ٹریفک پولیس شجرکاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور  آلودگی کے کنٹرول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو شجر کاری مہم میں ساتھ لے کر چل رہےہیں۔