چیئرمین سینیٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی سے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات

25

کوئٹہ ،25اکتوبر (اے پی پی )؛چیئرمین سینیٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی سے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی. ملاقات میں صوبہ بلوچستان میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبے، اعلیٰ تعلیم کی فراہمی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سینٹ چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز رکھنے اور صوبہ کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے. اس موقع پر سینٹر نصیب اللہ خان بازئی بھی موجود تھے۔