چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز کا مانسہرہ کا د ورہ ، زلزلہ سے متاثرہ زیر تعمیر سکولوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت

11

مانسہرہ ،13 اکتوبر (اے پی پی ): چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز نے زلزلہ سے متاثرہ زیر تعمیر سکولوں کا جائزہ لینے کے لئے مانسہرہ کا دورہ اور مقرہ ٹائم میں زیر سکولوں کی تعمیر مکمل ہدایات جاری کیں،2005 کے قیامت خیز زلزلہ سے ہزارہ ڈوپژن میں تباہ ہونے والے سکولوں میں سے رہ جانے والے 540 سکول  طویل عرصہ گزرنے کے باوجود  زیر تعمیر سکول پائیہ تکمیل کو نہ پہنچ سکے  تھے، سپریم کورٹ کے احکامات پر  چھ ماہ کے اندر اندر تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

 چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ڈاکٹر کاظم نیاز نے زلزلہ سے متاثرہ سکولوں کا دورہ کیا، سٹاف اور بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ سکولوں کی تعمیر نو میں مالی رکاوٹ کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ حکومت نے گزشتہ ہفتےایک ارب روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں اور امید ہے کہ تعمیر نو کے مختلف مراحل میں باقی تمام سکول سپریم کورٹ   کی جانب سے دی گئی مقرہ مدت میں مکمل ہو جائینگے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بعض پہاڑی علاقوں میں موسم کی خرابی کی وجہ سے کچھ ٹائم زیادہ لگ سکتا ہے۔