ڈائریکٹوریٹ آف کالجز ملتان کے زیراہتمام سپورٹس کیلنڈر 2021ء کے سلسلے میں کھیلی گئی کالجز کرکٹ کا تحصیل رائونڈ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس ملتان نے جیت لیا

25

ملتان 13 اکتوبر (اے پی پی ): ڈائریکٹوریٹ آف کالجز ملتان کے زیراہتمام سپورٹس کیلنڈر 2021ء کے سلسلے میں کھیلی گئی کالجز کرکٹ کا تحصیل رائونڈ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس ملتان نے جیت لیا۔گورنمنٹ سول لائنز کالج ملتان رنر اپ رہا۔ نواں شہر گرائونڈ پر کھیلے گئے فائنل میں پہلے بیٹنگ میں سول لائنز نے 82رنز بنائے۔۔سائنس کالج نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔فاتح ٹیم کے آل راؤنڈر طیب کو 3ائوٹ کرنے اور 23رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بعد ازاں اختتامی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسر قاضی خالد نے انعامات تقسیم کیے۔ پرنپسل سائنس کالج اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔