ڈاکٹر عبد القدیر خان کی سب سے بڑی خدمت پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا تھی :صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا ”خلیج ٹائمز“ کو انٹرویو

14

اسلام آباد،11اکتوبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جن کا اتوار کو اسلام آباد میں انتقال ہوا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جوہری طاقت بنانے میں پاکستانی قوم کی مدد کی اور ایک شکر گزار قوم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔