ڈویژن میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی،14 ہزار سے زائد چھاپے

19

ملتان،06 اکتوبر 2021(اے پی پی):ڈویژن میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے 5 روز 128 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے 14 ہزار سے زائد چھاپے مارے اور کہا کہ ڈویژن میں 57 مقدمات درج، 139 گرانفروش گرفتار کئے گئے ہیں،گرانفروشوں کو 19 لاکھ 52 ہزار 2ہزار 2 سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

کمشنر نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنے ہاتھ سے نمٹنے کا حکم دیا اور کہا کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے افراد پر ایف آئی آر درج کروائی جائیں کمشنر نے کہا وارننگ کا وقت گزر گیا، گرانفروشوں کو حوالات کی سیر کروائی جائے۔

ڈی سی نے کہا کہ سبزی منڈی، غلہ منڈی میں ہول سیل پوائنٹس فعال کردیئے ہیں اور کہا کہ قیمٹ پورٹل پر موصول تمام شکایات فوری حل کی جارہیں ہیں۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت پرائس کنٹرول جائزہ اجلاس ہوا،ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، محکمہ زراعت، مارکیٹ کمیٹی کے افسران شریک ہوئے۔