ڈپٹی کمشنر مبین الہی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال، دارالامان اور ڈسٹرکٹ جیل کا وزٹ

86

وہاڑٰی، 19 اکتوبر ( اےپی پی):ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال، دارالامان اور ڈسٹرکٹ جیل کا وزٹ کیا ۔عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پرمریضوں،لواحقین،دارالامان میں مقیم خواتین اور ڈسٹرکٹ جیل کے اسیران میں مٹھائی تقسیم کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹراور سٹاف کو بھی مٹھائی پیش کی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ، کورونا وارڈ کا وزٹ کیا مریضوں کی تیمار داری کی اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا ۔

ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کوڈ وارڈ کیلئے الگ سے راستہ مختص کرنے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر راؤ مسعود اکبر، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،ڈاکٹر محسن ممتاز اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے دارالامان کابھی وزٹ کیا اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر خواتین اور انکے بچوں میں مٹھائی تقسیم کی۔

ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ 12ربیع الاول انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے انتہائی عقیدت و احترام کا مہینہ ہے نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسان کامل، ہادی عالم اور  وجہ تخلیق کائنات ہیں  سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے سے دنیا کے اندھیر ختم ہو گئے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری الزماں پوری دنیا کیلئے نمونہ بن کر آئے ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے

ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے ڈسٹرکٹ جیل میں منعقد محفل میلاد میں بھی شرکت کی محفل میلاد میں اسیران نعت خوانی کی۔