ژوب؛ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے پر مختلف فوڈ پوئنٹس کو جرمانے

17

ژوب،  14 اکتوبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی حکام نے  شہر کے بازاروں میں کولڈڈرنک، پرچون دکانوں ، ہوٹلوں، بیکریوں اور ڈرائی فوڈ پر چھاپے مارے    اور مضر صحت، زاہد المیاد اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں، بیکریوں، سبزی  کی دوکانوں  ، کھانے پینے، چائے کے ہوٹلوں کولڈڈرنک دکانوں  کو بھاری جرمانے کئے ۔

فوڈ اتھارٹی احکام نے کہا کہ مضر صحت اشیا اور صفائی ستھرائی پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،  شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کا سلسلہ جاری ہے، عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔