ملتان، 14 اکتوبر (اے پی پی ): آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر نے کمرشل عمارات اور پلازوں کے فائر سیفٹی آڈٹ اور ریسکیو، سول ڈیفنس سمیت متعلقہ اداروں کو عمارات کی انسپکشن کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں ضلعی ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور ضلعی محکموں کی شرکت کی فائر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی عمارات سیل کی جائیں۔ انہوں نے کہا انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، شاپنگ مالز اور بنکوں سمیت بازاروں میں فائر سیفٹی مشقیں کرائی جائیں اور گنجان آباد علاقوں میں فائر بریگیڈ گاڑیوں کیلئے واٹر فلنگ پوائنٹس قائم کرینگے۔
عامر کریم خاں نے کہا گھروں اور عمارات کو جیو ٹیگنگ کے ذریعے ریسکیو آن لائن سسٹم سے منسلک کیا جائے گا اور فائر ریسپانس کیلئے ہر گھر کو موبائل ایپ کے ذریعے مخصوص کوڈ جاری کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم نے ایجنڈا آئٹمز پر بھی بریفنگ دی۔











