کشمیر پراقوامِ متحدہ کی قراردادوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے پاکستان کلیدی کردار ادا کریگا؛ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی

12

اسلام آباد،26اکتوبر  (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین  شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پراقوامِ متحدہ کی قراردادوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے پاکستان کلیدی کردار ادا کریگا، بھارت کشمیر میں جغرافیائی دہشتگردی کرکے کشمیریوں کا نام مٹانا چاہتا ہے۔

پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ علی گیلانی کی تدفین کی اجازت نہیں دی گئی،مودی اور آر ایس ایس سوچ تمام انسانیت کے لئے ایک خطرہ بن گئی  ہے، اب بھارت کو کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ   پاکستان کی حکومت اور پارلیمان سمیت سفارتخانے ہر فورم پر کشمیر کے حوالے سے معاملہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں موجود تمام جماعتیں، سول و ملٹری  قیادت کشمیر کے مسئلہ پر ایک پیج پر ہیں، دنیا کو بھارت کے مسخ شدہ چہرے سے آگاہ کرنا ہمارا کام ہے۔